Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

مجھےگرفتار کرنا ہے تو کرلیں، میں کُھلے عام گھوم رہا ہوں: شہباز گِل

عمران خان نے پہلے سے کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا جب کہ کسی نے خود بھی کہا کہ مداخلت ہوئی ہے
شائع 17 جون 2022 05:29pm
تحریک انصاف دوڑ میں نہیں ہوگی تو ایسا ہی ہوگا۔ فوٹو — اسکرین گریب
تحریک انصاف دوڑ میں نہیں ہوگی تو ایسا ہی ہوگا۔ فوٹو — اسکرین گریب

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شہباز گِل نے کہا کہ مجھےگرفتار کرنا ہے تو کر لیں میں کھلے عام گھوم رہا ہوں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ پاکستان سے متعلق فنانشل ایکشن ٹاکس فورس (فیٹف) سے آج اچھی خبر آئے گی، بہت زیادہ منی لانڈرنگ کرنے سے ہم گرے لِسٹ میں گئے تھے اور خدشہ تھا کہ منی لانڈرنگ کا پیسہ دہشتگردی کے لئے استعمال نہ ہو۔

تحریک انصاف رہنما نے کہا کہ پاکستانی معیشت کو جس طرح ڈبویا گیا وہ بیرونی سازش کانتیجہ ہے، عمران خان نے پہلے سے کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا جب کہ کسی نے خود بھی کہا کہ مداخلت ہوئی ہے۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ پر 5 ارب کی کرپشن کا الزام لگایا گیا ہے، وہ 5 ارب اسی قطری کے پاس پڑے ہیں جس نے آپ کو فلیٹ لے کر دیئے اور اگر مجھےگرفتارکرناہےتوکرلیں میں کھلے عام گھوم رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کراچی کے ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ 8 فیصد رہا کیونکہ جب تحریک انصاف دوڑ میں نہیں ہوگی تو ایسا ہی ہوگا۔

اسلام آباد

imran khan

Threat Letter

Shehnaaz Gill