Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

منڈی میں موجود ببلو بیل کی جوڑی عوام کی توجہ کا مرکز بن گئی

مویشی منڈی میں سب سے مہنگی جوڑی ببلو اور بادل کی ہے
اپ ڈیٹ 18 جون 2022 01:39pm
مویشی منڈی میں ببلو اور بادل عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ فوٹو — آج نیوز
مویشی منڈی میں ببلو اور بادل عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ فوٹو — آج نیوز

کراچی: ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں موجود ببلو بیل کی جوڑی عوام کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

آج نیوزکے مطابق عید الاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی سپر ہائی وے پر ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی ہے جس میں پنجاب سے لائے گئے خوبصورت جانوروں کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

مویشی منڈی میں سب سے مہنگی جوڑی ببلو اور بادل بیل کی ہے، جس میں ببلو کی قیمت 40 لاکھ اور بادل کی 8 لاکھ ہے۔

اس کے علاوہ سپر ہائی وے کی منڈی میں انتظات مکمل طریقے سے کئے گئے ہیں جہاں رات کے اوقات میں لائٹس سے لے کر جانوروں کے ڈاکٹرز کے بھی انتظامات کیےگئے ہیں۔

karachi

Superhighway

Cows