Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن نے این اے 245 کراچی کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

عامر لیاقت حسین کی وفات کے باعث خالی ہونے والی نشست پر پولنگ 27 جولائی کوہوگی۔
شائع 17 جون 2022 02:38pm
این اے 245  کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن 27 جولائی کو ہوں گے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
این اے 245 کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن 27 جولائی کو ہوں گے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کراچی کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ، عامر لیاقت حسین کی وفات کے باعث خالی ہونے والی نشست پر پولنگ 27 جولائی کوہوگی۔

الیکشن کمیشن نے عامر لیاقت حسین کی وفات کے باعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 245 کراچی کےضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق، این اے 245 کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن 27 جولائی کو ہوں گے، کاغذات نامزدگی24 جون تک جمع کروائی جاسکتے ہیں۔

الیکشن کا کہناہے کہ اسکروٹنی27 جون جبکہ حتمی فہرست 6 جولائی کو جاری کی جائے گی، امیدواروں کو انتخابی نشان7 جولائی کو جاری کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 245عامر لیاقت حسین کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔

ECP

اسلام آباد

National Assembly

شیڈول

by elections

NA 245