Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سونیا گاندھی فنگل انفیکشن کے باعث اسپتال میں زیرعلاج

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ایک بیان میں کہا گیا کہ "سونیا گاندھی کا فی الحال کورونا کے بعدان کا علاج کیا جارہا ہے"
شائع 17 جون 2022 01:43pm
کانگریس صدر سونیا گاندھی۔ (فائل)
کانگریس صدر سونیا گاندھی۔ (فائل)

نئی دہلی: سونیا گاندھی سانس کی نالی میں کورونا کی وجہ سے فنگل انفیکشن کے بعد اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پارٹی ذرائع نے کہا کہ کانگریس کی صدرسونیا گاندھی نئی دہلی کے سرگنگا رام اسپتال میں زیرعلاج ہیں، جب ان کو کورونا انفیکشن کے بعد سانس کی نالی کے نچلے حصے میں فنگل انفیکشن پیدا ہو گئیں تھی۔

آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے ایک بیان میں کہا گیا کہ “سونیا گاندھی کا فی الحال کورونا کے بعدان کا علاج کیا جارہا ہے”۔

خیال رہے کہ سونیا گاندھی کو انفیکشن ہونے پر ناک سے زیادہ خون بہنے کے باعث گزشتہ ہفتے اسپتال کے ایمرجنسی ونگ لے جایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس وقت کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ انہیں ہلکا بخار اور کچھ دیگرعلامات پیدا ہوئی تھیں۔

Congress

Sonia Ghandhi

ٰIndia