Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

فیفا نے فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے میزبان شہروں کا اعلان کردیا

امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے میچز تینوں ممالک کے 16شہروں میں ہوں گے۔
شائع 17 جون 2022 12:48pm
2026 کے میگا ایونٹ میں پہلی بار32 کے بجائے 48 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
2026 کے میگا ایونٹ میں پہلی بار32 کے بجائے 48 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

دوحہ: فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے میزبان شہروں کا اعلان کردیا۔

امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے میچز تینوں ممالک کے 16شہروں میں ہوں گے۔

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے میچز امریکا کے 11، میکسیکو کے 3اورکینیڈا کے 2 شہروں میں کھیلے جائیں گے۔

2026 کے میگا ایونٹ میں پہلی بار32 کے بجائے 48 ٹیمیں حصہ لیں گی، یہ پہلا موقع ہے کہ ورلڈ کپ مشترکہ طورپر3 ممالک میں منعقد ہوگا۔

doha

mexico

canada

USA

FIFA

football world cup 2026