Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

ایوان اقبال میں بجٹ اجلاس کرانے پر گورنر پنجاب کو قانونی نوٹس بھجوادیا گیا

قانونی نوٹس کی کاپی صدر مملکت کو بھی ارسال کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ گورنر کو عہدے سے ہٹایا جائے۔
شائع 17 جون 2022 12:33pm
تحریک انصاف کی ایم پی اے نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے گورنر پنجاب کو نوٹس بھجوایا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
تحریک انصاف کی ایم پی اے نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے گورنر پنجاب کو نوٹس بھجوایا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور:ایوان اقبال میں بجٹ اجلاس کرانے پر گورنر پنجاب کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا جبکہ نوٹس کی کاپی صدر مملکت کو بھی ارسال کردی گئی-

گورنرپنجاب بلیغ الرحمان کے ایوان اقبال میں اسمبلی اجلاس کرانے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے زینب عمیر نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے گورنر پنجاب کو نوٹس بھجوایا۔

جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر نے ایوان اقبال میں بجٹ اجلاس غیر قانونی طور پر بلایا، گورنر کے اس اقدام سے اسمبلی 2حصوں میں تقسیم ہوئی، گورنر نے آرڈیننس جاری کرتے ہوئے اپنے اختیارات کا غیر قانونی استعمال کیا،گورنر کی انتظامی اور اسمبلی امور میں مداخلت بھی غیر قانونی ہے۔

قانونی نوٹس کی کاپی صدر مملکت کو بھی ارسال کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ گورنر کو عہدے سے ہٹایا جائے۔

lahore

governor punjab

budget session

Aiwan-e-Iqbal

baligh ur rehman