Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی فیچر فلم ‘گلابو رانی’ کا ٹریلر جاری

فلم کہانی میں ہاسٹل میں آسیبوں کی وجہ سے پیش آنے والے خوف زدہ واقعات کو فلمایا گیا ہے
شائع 17 جون 2022 12:25pm
فلم آئندہ ماہ سنیما گھروں میں لگے گی (اسکرین شاٹ)
فلم آئندہ ماہ سنیما گھروں میں لگے گی (اسکرین شاٹ)

کراچی: پاکستانی معروف اداکار عثمان مختار کی ہدایت کردہ پہلی فیچر فلم ‘گلابو رانی’ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

فلم ‘گلابو رانی’ کی کہانی عثمان مختار کی اہلیہ زنیرہ انعام خان اور علی مدار نے تحریر کی ہے۔

تاہم کہانی میں ہاسٹل میں آسیبوں کی وجہ سے پیش آنے والے خوف زدہ واقعات کو فلمایا گیا ہے۔

فلم کے ٹریلر نے مداحوں کی جستجو میں مزید اجافیہ کردیا ہے جبکہ گلابو رانی کی کاسٹ نئے اداکاروں پر مشتمل ہے۔

جس میں اسامہ جاوید حیدر، معراج حق، دانیال خاقان افضل، عمر عبداللہ خان اور نتاشا حمیرا اعجاز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

واضح رہے کہ عثمان مختار پہلے ہی شارٹ فلموں کے ذریعے ہدایت کاری کی دنیا میں قدم رکھ چکے ہیں۔

Usman Mukhtar

Gulabo Rani

Line Production