Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خوردنی تیل کے کارگو کی آمد سے تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگی : وزیراعظم

وزیرِاعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار مرتضی محمود کی اندونیشیاء سے خوردنی تیل کی درآمد کیلئے خصوصی کوششوں کو سراہا۔
شائع 17 جون 2022 10:49am
بروقت درآمد سے ملک میں خوردنی تیل کے متوقع بحران کے خطرے کا سد باب ہوا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
بروقت درآمد سے ملک میں خوردنی تیل کے متوقع بحران کے خطرے کا سد باب ہوا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار مرتضی محمود کی اندونیشیاء سے خوردنی تیل کی درآمد کیلئے خصوصی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خوردنی تیل کے کارگو کی آمد سے تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگی ۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ صنعت و پیداوار مرتضی محمود اور سیکرٹری امداد اللہ بوسال نے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے خوردنی تیل کی درآمد کیلئے خصوصی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیرِ صنعت و پیداوار کا خوردنی تیل کی درآمد کیلئے ذاتی خرچے پر انڈونیشیاء کا دورہ قابلِ ستائش ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بروقت درآمد سے ملک میں خوردنی تیل کے متوقع بحران کے خطرے کا سد باب ہوا، خوردنی تیل کے کارگو کی آمد سے تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگی ۔

انڈونیشیاء سے 10بحری جہازوں پر اڑھائی لاکھ میٹرک ٹن خوردنی تیل پاکستان کو فراہم کئے جا رہے ہیں، بحری جہازوں کی پہلی کھیپ وزیرِ صنعت و پیداوار کی انڈونیشیاءمیں موجودگی کے دوران ہی پاکستان روانہ کر دی گئی تھی۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

oil

Murtaza Mehmood