Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہریتھک روشن کی نانی 91 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

عرصے بیماری کے سبب بستر پرتھیں جبکہ ہریتک کی دادی گزشتہ دو سال سے روشن خاندان کے ساتھ رہ رہی تھیں۔
شائع 17 جون 2022 11:09am
ہریتک روشن کی اپنی نانی پدما رانی اوم پرکاش کے ساتھ ایک پرانی تصویر،
ہریتک روشن کی اپنی نانی پدما رانی اوم پرکاش کے ساتھ ایک پرانی تصویر،

بالی ووڈ سُپر اسٹار ہریتھک روشن کی نانی پدما رانی اوم پرکاش 91 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہریتھک روشن کی نانی پدما رانی اوم پرکاش کا 16 جون کو ممبئی میں 91 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔

وہ عرصے بیماری کے سبب بستر پرتھیں جبکہ ہریتک کی دادی گزشتہ 2 سال سے روشن خاندان کے ساتھ رہ رہی تھیں۔

پدما رانی اوم پرکاش معروف فلم ساز جے اوم پرکاش کی اہلیہ تھیں، جو ہریتک کی والدہ پنکی روشن کے والدین تھے۔

تاہم جے اوم پرکاش 7 اگست 2019 کو 93 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

واضح رہے کہ انہوں نے 1974 میں راجیش کھنہ کی فلم “آپ کی قسم” سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

Bollywood actor

Hrithik Roshan

Padma Rani Omprakash