Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

محمد عامر کا ٹی 20 بلاسٹ کیلئے انگلش کاؤنٹی “گلوسٹر شائر” سے معاہدہ

پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر ٹی 20بلاسٹ کے بقیہ میچز کیلئے کاؤنٹی کو دستیاب ہوں گے، گلوسٹر شائر
شائع 17 جون 2022 09:51am
محمد عامر کو فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
محمد عامر کو فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لندن: پاکستان کے فاسٹ بولرمحمد عامر نے ٹی 20 بلاسٹ کیلئے انگلش کاؤنٹی گلوسٹر شائر سے معاہدہ کرلیا۔

گلوسٹر شائر کاؤنٹی کے اعلامیے کے مطابق پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر ٹی 20بلاسٹ کے بقیہ میچز کیلئے کاؤنٹی کو دستیاب ہوں گے۔

محمد عامر کو فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، نسیم شاہ اس سے قبل کاؤنٹی ٹیم کا حصہ تھے، وہ فیملی مصروفیات کی وجہ سے پاکستان آئے جس کے بعد انہیں قومی کیمپ میں طلب کرلیا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ دوبارہ اپنی ٹیم کو جوائن نہیں کرسکتے تھے۔

محمد عامر اس سے قبل نسیم شاہ کے متبادل کے طور پر گلوسٹر شائر کیلئے فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیل چکے ہیں۔

اس سے قبل کاؤنٹی چیمپئن شپ میں محمد عامر کو نسیم شاہ کی انجری کے بعد 3 میچوں کیلئے سائن کیا گیا تھا۔

محمد عامر 3سال بعد ٹی 20بلاسٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے، انہوں نے آخری بار 2019 میں کاؤنٹی ٹیم ایسیکس کی نمائندگی کی تھی۔

30 سالہ محمد عامر نے پاکستان کیلئے36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔

آخری بار ٹی 20کرکٹ میں وہ دسمبر 2021 میں سری لنکن پریمیئر لیگ کے دوران ایکشن میں تھے،انجری کے باعث وہ اس سال پاکستان سپر لیگ میں شرکت سے بھی محروم رہے تھے۔

گلوسٹر شائر کے پرفارمنس ڈائریکٹر اسٹیو اسنیل کا کہنا ہے کہ وہ عامر کو ٹیم میں واپس آنے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کا تجربہ ٹیم کیلئے بقیہ میچز میں کافی مفید ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ محمد عامر نے ریڈ بال کرکٹ کے دوران کاؤنٹی کے ساتھ وقت گزارا تھا اور وہ ٹیم کے ماحول سے بخوبی واقف تھے۔

london

Mohammad Amir

English County

Vitality Blast

Naseem shah

Gloucestershire