Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جونی ڈیپ سے اب بھی سچے دل سے محبت کرتی ہوں: سابق اہلیہ ایمبر ہرڈ

ہماری ازدواجی زندگی بہت گہرائی سے ٹوٹی جس کے سبب کوششوں کے بوجود میں اسے بچا نہ سکی
شائع 16 جون 2022 10:26pm
وصول کرنے سے انکار کردیا تھا۔ فوٹو — فائل
وصول کرنے سے انکار کردیا تھا۔ فوٹو — فائل

ہالی ووڈ اداکارہ امبر ہرڈ نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے سابق شوہر جونی ڈیپ سے اب بھی سچے دل سے محبت کرتی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق شوہر کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ ہارنے والی ایمبر ہرڈ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ہماری ازدواجی زندگی ناکام رہی لیکن میں اب بھی پورے دل سے اپنے سابق شوہر سے محبت کرتی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ جونی ڈیپ کے ساتھ رشتے کے دوران میں نے کچھ خوفناک اور ذلت آمیز چیزیں کیں لیکن اس رشتے کو بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات بھی اٹھائے تھے۔

ایمبر ہرڈ کا کہنا تھا کہ ہماری ازدواجی زندگی بہت گہرائی سے ٹوٹی جس کے سبب کوششوں کے بوجود میں اسے بچا نہ سکی، مجھ سے غلطیاں ہوئی ہیں لیکن میں نے ہمیشہ سچ کہا ہے۔

خیال رہے کہ 2 جون کو ہتک عزت کے مقدمے میں ٹرائل کے بعد امریکی ریاست ورجینیا کی عدالت نے جونی ڈیپ کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا تھا کہ ایمبر ہرڈ جونی ڈیپ کو 15 ملین ڈالر کا ہرجانہ ادا کریں تاہم 15 ملین کی رقم کو بعدازاں جونی ڈیپ نے وصول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

hollywood

Johnny Depp

Amber Heard