Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کی معیشت کو بحران سے نکالنا ہماری ترجیح ہے: احسن اقبال

عالمی منڈی میں پیٹرول اور دیگر اشیا کی قیمتیں بڑھی ہیں اس لئے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے
شائع 16 جون 2022 05:36pm
ہماری سیاست بھی مضبوط ہوگی۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
ہماری سیاست بھی مضبوط ہوگی۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو بحران سے نکالنا ہماری ترجیح ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرول اور دیگر اشیا کی قیمتیں بڑھی ہیں اس لئے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی اس حد تک زبوں حالی نہیں دیکھی تھی، عمران خان اپنی حکومت کے کارناموں کو دیکھیں، وہ اپنی ساڑھے تین سالہ کارکردگی نہیں بتا سکتے جب کہ ہم نے اپنی سیاست نہیں پاکستان کو بچانا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ معیشت کا پہیہ ترقیاتی بجٹ سے چلتا ہے، پاکستان کی معیشت کو بحران سے نکالنا ہماری ترجیح ہے اور جب معیشت مضبوط ہوگی تو ہماری سیاست بھی مضبوط ہوگی۔

Ahsan Iqbal

اسلام آباد

economic crisis

petroleum prices