Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

منی لانڈرنگ اور کرپشن کے الزامات: مونس الٰہی کی ایف آئی اے دفتر میں حاضری

تفتیشی افسر نے مونس الٰہی کو ساڑھے 4 گھنٹے بٹھائے رکھنے کے بعد سوالنامہ تھما دیا جبکہ انہوں نے مقدمے میں نامزد ملزمان کو پہچاننے سے انکار کر دیا۔
اپ ڈیٹ 16 جون 2022 04:02pm
مونس الہی کو ساڑھے 4 گھنٹے بٹھائے رکھا گیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
مونس الہی کو ساڑھے 4 گھنٹے بٹھائے رکھا گیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

لاہور:منی لانڈرنگ اور کرپشن کے الزامات کی تفتیش کے حوالے سے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے دوسرے دن ایف آئی اے دفتر میں حاضری دی ، تفتیشی افسر نے مونس الٰہی کو ساڑھے 4 گھنٹے بٹھائے رکھنے کے بعد سوالنامہ تھما دیا جبکہ انہوں نے مقدمے میں نامزد ملزمان کو پہچاننے سے انکار کر دیا۔

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی مدعیت میں درج مقدمے میں تفتیش کیلئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الہی ساڑھے 8بجے پہنچے جہاں انہیں ساڑھے 4 گھنٹے بٹھائے رکھا گیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا منیب کی سربراہی میں 3رکنی کمیٹی نے رحیم یار خان شوگر ملز کے بارے میں سوالات کئے، مقدمے میں نامزد ملزمان مظہر اقبال اور نواز بھٹی سے تعلق پوچھا گیا، جنہیں مونس الٰہی نے پہچاننے سے انکار کر دیا۔

ساڑھے 4گھنٹے بعد ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے مونس الٰہی کو سوالنامہ تھما دیا۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں سابق وفاقی وزیر مونس الہی کا کہنا تھا کہ یہ مقدمہ سیاسی انتقام ہے،ایف آئی اے کی ٹیم دوبارہ بلائے گی تو میں دوبارہ پیش ہوں گا۔

مونس الٰہی نے اپنی گفتگو کے دوران وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

FIA

lahore

PMLQ

Moonis Elahi