Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نمرہ کاظمی کیس: عدالت نے سماعت 2 جولائی تک ملتوی کردی

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی میں نمرہ کاظمی مبینہ اغوا کیس کی سماعت کی گئی۔ پولیس نے نمرہ کے شوہر شاہ رخ کو عدالت میں...
شائع 16 جون 2022 02:24pm
Photo: FILE
Photo: FILE

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی میں نمرہ کاظمی مبینہ اغوا کیس کی سماعت کی گئی۔

پولیس نے نمرہ کے شوہر شاہ رخ کو عدالت میں پیش کردیا۔

دوران سماعت شاہ رخ کے وکیل نے کہا کہ نمرہ کے والدین سے بات چیت جاری ہے، نمرہ کے والدین نے شاہ رخ کو داماد تسلیم کرلیا ہے۔

شاہ رخ کے وکیل نے کہا کہ آج کل میں فریقین کسی متفقہ نتیجے پر پہنچ جائیں گے، مصالحت سے متعلق حلف نامہ جمع کروادیں گے۔

جس کے بعد عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے2 جولائی تک ملتوی کردی۔

karachi

local court

Nimra Kazmi