Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کے ہر طرف بحرانوں کا انبار ہے: بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ساتھ بھارت سے بھی اقتصادی روابط بڑھانا ہونگے،...
اپ ڈیٹ 16 جون 2022 02:23pm

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ساتھ بھارت سے بھی اقتصادی روابط بڑھانا ہونگے، افغانستان خود تاریخ کے مشکل دوراہے پر موجود ہے، پاکستان کے ہر طرف بحرانوں کا انبار ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چین سے پاکستان کے تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہوں گے، سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کی بے مثال دوستی کی مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ چین اور امریکا کے درمیان پل کا کردار ادا کیا، بڑی عالمی طاقتوں کے درمیان پاکستان اب بھی اہم کردار ادا کرسکتا ہے، ہم معاشی ترقی کے لیے امریکا ساتھ بھی انگیجمنٹ چاہتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلاموفوبیا کی مہم خطرناک حد کو چھونے لگی ہے، بی جے پی رہنماؤں کے بیانات نے بھارت میں تشدد کو ہوا دی ہے، وہاں ہندووتوا ذہنیت پنپ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محترمہ بے نظیر شہید کے دور میں بھارت سے معاشی روابط مضبوط تھے، ہمیں بھارت کے ساتھ اقتصادی انگیجمنٹس بڑھانا ہوں گی، ہمیں ان اقتصادی روابط کو اتنا بڑھانا ہو گا کہ ہم ان کی خارجہ پالیسی اور پالیسی سازوں کو متاثر کر سکیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم پاکستانی اس وقت انسانیت کے ایک مشکل ترین دوراہے پر کھڑے ہیں، ماحولیاتی تبدیلیوں کا اتنا سنجیدہ چیلنج ہے کہ کوئی پاکستانی اس کا انکار نہیں کر سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کووڈ کے باعث سپلائی چین کے براہ راست اثرات کا سامنا ہے، یوکرائن کی جنگ کا ہر پاکستانی کی زندگی پر براہ راست اثر پڑا ہے۔

اسلام آباد

PPP Chairman

Bilawal Bhutto Zardari

FM Bilawal