Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دعا زہرہ کیس میں اہم پیشرفت، پولیس نے چالان تیار کرلیا

دعا زہرہ کے بیان کی روشنی میں وہ اپنی مرضی سے پنجاب گئی تھی، دعا زہرہ کی عمر سے متعلق میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا کہ دعا زہرہ کی عمر 16 سے 17 سال ہے، چالان
اپ ڈیٹ 16 جون 2022 12:50pm
دعا زہرہ کا کم عمری میں اغواء کا جرم ثابت نہیں ہوتا۔

کراچی: پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرہ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، پولیس نے کیس کا چالان تیار کرلیا۔

چالان میں بتایا گیا ہے کہ دعا زہرہ کے بیان کی روشنی میں وہ اپنی مرضی سے پنجاب گئی تھی، دعا زہرہ کی عمر سے متعلق میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا کہ دعا زہرہ کی عمر 16 سے 17 سال ہے۔

چالان میں بتایا گیا کہ دعا زہرہ کا کم عمری میں اغواء کا جرم ثابت نہیں ہوتا، دعا زہرہ کی شادی لاہور میں ہوئی ہے، ملزمان پر سندھ چائلڈ ایکٹ کا اطلاق نہیں ہوتا۔

چالان میں مزید کہا گیا ہے کہ کیس میں گرفتارغلام مصطفیٰ اور اصغربے گناہ پائے گئے، ملزمان کو کسٹڈی میں رکھنا نا انصافی ہوگی ، عدالت سے استدعا ہے کہ کیس کا چالان منظور کیا جائے ۔

karachi

Sindh Police

dua zehra