Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

نواجوان نے آئی ٹی کی نوکری چھوڑ کر گدھوں کا فارم ہاؤس کھول لیا

کرناٹک کے نواجوان نے گدھے کا دودھ بیچ کر آئی ٹی ملازمت سے زیادہ کما رہا ہے، 17 لاکھ روپے کا آرڈر مل گیا
شائع 16 جون 2022 11:41am

بھارتی ریاست کرناٹک کے نوجوان نے آئی ٹی کی نوکری چھوڑ کرگدھوں کا فارم کھول لیا، جس کے بعد اسے 17 لاکھ کا آرڈر بھی موصول ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان نے نوکری چھوڑ کر خود کا کاروبار شروع کیا ساتھ ہی اچھی کمائی کرکے کامیاب کاروباری شخصیت بھی بن گیا ہے۔

سرینواس گوڑا نامی نوجوان نے اپنی آرام دہ اور پرسکون آئی ٹی کی نوکری چھوڑکر اپنے گدھوں کے فارم سے دودھ بیچنے کے کاروبار میں لگ گیا ہے۔

تاہم نوجوان اسی طرح کا کا ایک اسٹارٹ اپ کیرالہ اور کرناٹک ریاست میں بھی چل رہا ہے۔

نوجوان کا کہنا کہ وہ گدھوں کی حالت زار سے متاثر ہوا اور انہیں پناہ دینے اور پالنے کا فیصلہ کرلیا۔

نوجوان گدھے کا دوودھ بیچنے کا اراداہ رکھتا ہے

گدھے کا دودھ لذیذ ہونے کے ساتھ ہی بہت مہنگا اور دواؤں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

فارہم ہاؤس کا مالک دیگر پیک شدہ مصنوعات کی طرح گدھے کا دودھ بھی پیکٹوں میں لوگوں کو فراہم کرنے کا ارداہ رکھتا ہے۔

اس کا کہنا ہےکہ 30 ملی لیٹر دودھ کے پیکٹ کی قیمت 150 روپے ہوگی اور اسے مالز، دکانوں اور سپر مارکیٹوں کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ وہ دوسرے جانوروں جیسے خرگوش، مرغی کے علاوہ تقریباً 20 گدھے بھی پال رہے ہیں۔

17 لاکھ روپے کا آرڈر مل گیا

سرینواس گوڑا نامی نوجوان گدھے کا دودھ بیچنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے تاکہ اسے بیوٹی پراڈکٹس کے لیے استعمال کیا جا سکے۔

اس نے کہا کہ 17 لاکھ روپے کے آرڈر پہلے ہی موصول ہو چکے ہیں۔

چوہے، کتے، بلیاں، خرگوش، بندر، مچھلی اور پرندون پر بیوٹی پروڈکٹس کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

karnataka

Donkey

ٰIndia