Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

نوری آباد پاور پلانٹ سے کے الیکٹرک سستی بجلی لیتا ہے: وزیراعلیٰ سندھ

آج پھرنوری آباد ریفرنس میں پیش ہوا، ریفرنس میں تمام لوگ کراچی سے اسلام آباد آتے ہیں، ایک پیشی پر ہر شخص کے تقریباً ایک لاکھ روپے خرچ ہوتےہیں، مراد علی شاہ
شائع 16 جون 2022 10:47am
نوری آباد پاور پلانٹ پر اب تک 22 پیشیاں ہوچکی ہیں۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
نوری آباد پاور پلانٹ پر اب تک 22 پیشیاں ہوچکی ہیں۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ نوری آباد پاور پلانٹ سے کے الیکٹرک سستی بجلی لیتا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ میں آج پھرنوری آباد ریفرنس میں پیش ہوا، ریفرنس میں تمام لوگ کراچی سے اسلام آباد آتے ہیں، ایک پیشی پر ہر شخص کے تقریباً ایک لاکھ روپے خرچ ہوتےہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج پھر نئی تاریخ دے دی گئی، نوری آباد پاور پلانٹ پر اب تک 22 پیشیاں ہوچکی ہیں، ریفرنس 4 سال سے چل رہا ہے، وقت ضائع کیا جارہا ہے۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے مخالفین پر بے بنیاد کیسز بنائے، گزشتہ حکومت نے مجھ پر کرپشن کا جھوٹا مقدمہ بنایا، نوری آباد پاور پلانٹ سے کے الیکٹرک سستی بجلی لیتا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ کے ساتھ بہت زیادہ ناانصافی کی گئی، سندھ اور بلوچستان میں پانی کی بہت قلت ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا، صدر صاحب صدرمملکت بن کر دکھائیں، صدرمملکت ایک شخص کی مرضی پرنہ چلیں۔

CM Sindh

Murad Ali Shah

اسلام آباد

media talk

nooriabad power plant