Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کے پاس پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا: وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے قوم کو تسلی دیتے ہوئے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بخوبی...
شائع 16 جون 2022 10:37am
حکومت کے پاس آئی ایم ایف معاہدے کے باعث قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
حکومت کے پاس آئی ایم ایف معاہدے کے باعث قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے قوم کو تسلی دیتے ہوئے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بخوبی آگاہ ہیں ، گزشتہ حکومت کے آئی ایم ایف معاہدے کے فیصلے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑرہا ہے،حکومت کے پاس آئی ایم ایف معاہدے کے باعث قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار گزشتہ حکومت کو ٹھہرادیا۔

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بخوبی آگاہ ہیں لیکن حکومت کے پاس آئی ایم ایف معاہدے کے باعث قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا۔

شہباز شریف نےمزید کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے پر تحریک انصاف کی حکومت نے دستخط کئے تھے، آئی ایم ایف اور پی ٹی آئی حکومت کی ڈیل کی تفصیلات سے جلد قوم کو آگاہ کریں گے، انشاء اللہ ہم ان معاشی مشکلات سے نکلیں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے حیرانی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ جن لوگوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ بدترین معاہدہ کیا، ان کا ضمیرہے یا نہیں، برے معاشی فیصلے کرنے والوں میں سچ کا سامنا کرنے کا حوصلہ ہے یا نہیں؟۔

وزیراعظم نے مزیدکہاکہ وہ لوگ کیسے بےگناہ ہونے کا بہانہ کرسکتے ہیں جبکہ قوم جس کرب سے گزررہی ہے، وہ صاف ظاہر ہے۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

imran khan

ٹویٹر

social media

PTI govt

Petroleum products