Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی خاتون کا پہلی مرتبہ کے ٹو سر کرنے کے لئے پاکستان کا دورہ

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر سمیت دیگر افسران نے سعودی خاتون کوہ پیما کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے
شائع 16 جون 2022 12:08am
ںیلی اٹار دنیا کہ بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ کو بھی سر کی چکی  ہیں۔
ںیلی اٹار دنیا کہ بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ کو بھی سر کی چکی ہیں۔

نامور سعودی خاتون کوہ پیما پہلی مرتبہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے کے لئے پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں۔

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر سمیت دیگر افسران نے سعودی خاتون کوہ پیما کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے پاکستان کی سیاحت مزید فروغ پائے گی۔

اس سے قبل ںیلی اٹار دنیا کہ بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ کو بھی سر کی چکی ہیں۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان میں نیلی اٹار نے سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور سمیت دیگر سفارتی افسران سے ملاقات کی اور بتایا کہ ان کی ہمیشہ سے یہ خواہش تھی کہ وہ پاکستان جاکر کے ٹو کو سر کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے لئے وہ 17 جون سے پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں جہاں وہ کے ٹو کو سر کرنے کی مہم کے علاوہ دیگر علاقوں کا بھی سفر کریں گی۔

اس حوالے سے سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے سعودی خاتون کوہ پیما کا یہ دورہ خاص اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سفارت خانہ پاکستان سعودی عرب سیاحت کے ویزے کو آسان بناتے ہوئے ایک دن میں ویزہ جاری کر رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاحت کو فروغ ملے۔

سفیر پاکستان سمیت دیگر افسران نے سعودی خاتون کوہ پیما کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Saudi Arabia

پاکستان

mountaineer

Nelly Attar