Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

ایف آئی اے افسر نے صبح بلایا ہے، دوبارہ آؤں گا: مونس الٰہی

کل صبح دوبارہ آؤں گا، میں پہلے بھی یہاں رہ چکا ہوں مجھے سب پتہ ہے۔
شائع 15 جون 2022 11:26pm
یہاں رہ چکا ہوں مجھے سب پتہ ہے۔ فوٹو — فائل
یہاں رہ چکا ہوں مجھے سب پتہ ہے۔ فوٹو — فائل

سابق وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ (ق) مونس الٰہی نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں پیشی کے بعد کہا کہ ایف آئی اے حکام سے کہا جو سوالات ہیں کرلیں لیکن انہوں نے صبح بلایا ہے۔

لاہور میں ایف آئی اے دفتر سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ میں اندر گیا تو آفیسرز بیٹھے تھے، میں نے درخواست کی مجھ سےجو سوالات کرنے ہیں کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ کافی دروازے کھٹکھٹائے، اس کے بعد ایک افسر آیا جس نے کہا کہ کل صبح ساڑھے 8 بجے آئیں، میں کل صبح دوبارہ آؤں گا، میں پہلے بھی یہاں رہ چکا ہوں مجھے سب پتہ ہے۔

مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ ‘مجھے یقین ہے رانا ثنا اللہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث نہیں ہیں، رانا صاحب نشئی نہیں، نہ وہ نشے کا کاروبار کرتے ہیں۔ البتہ رانا ثنا اللہ پر اگر قتل یا ڈکیٹی کا پرچہ ہو تو مان سکتا ہوں کہ انہوں نے کیا ہوگا’۔

خیال رہے کہ ایف آئی اے نے اسپیکر پنجاب اسبملی کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا ہے اور اسی سلسلے میں وہ خود ایف آئی اے کے دفتتر پہنچے تھے۔

FIA

PMLQ

Monis Elahi