Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میں نے سیاسی بیان نہیں بلکہ ترجمان پاک فوج کی حیثیت سے جواب دیا: ڈی جی آئی ایس پی آر

اس سے قبل اسد عمر نے کہا کہ بار بار سیاسی معاملات کی تشریح ڈی جی آئی ایس پی آر کرنا ضروری نہ سمجھیں تو وہ فوج اور ملک کے لیے اچھا ہوگا۔
شائع 15 جون 2022 09:01pm
جو فارم استعمال کریں ادارہ پوری مدد کرے گا۔ فوٹو — فائل
جو فارم استعمال کریں ادارہ پوری مدد کرے گا۔ فوٹو — فائل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ کمیٹی میں کسی بھی سروسز چیف نے نہیں کہا کہ گزشتہ حکومت کے خلاف بیرونی سازش ہوئی ہے۔

ایک بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ گزشتہ روز میں نے کسی قسم کا سیاسی بیان نہیں بلکہ ترجمان پاک فوج کی حیثیت سے جواب دیا ہے، ایجنسیز اپنی اِنپٹ دو بار دے چکی ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس کمیشن بنانے کا اختیار ہے جو کہ پہلی حکومت کے پاس بھی یہ آپشن موجود تھا۔ جب کہ جو بھی فارم استعمال کریں ادارہ پوری مدد کرے گا۔

اس سے قبل سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسد عمر کا کہنا تھا کہ مراسلے میں پاکستان کو سیدھی سیدھی دھمکی دی گئی تھی کہ عدم اعتماد کی تحریک جو اس وقت پیش بھی نہیں ہوئی تھی، اگر کامیاب ہوجائے اور عمران خان وزیراعظم رہے تو پاکستان کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کا اپنی پریس کانفرنس میں مزید کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو سیاسی معاملات آپس میں ڈیل کرنے دینا چاہیے، بار بار سیاسی معاملات کی تشریح ڈی جی آئی ایس پی آر کرنا ضروری نہ سمجھیں تو وہ فوج اور ملک کے لیے اچھا ہوگا۔

DG ISPR

imran khan

Asad Umer

Threat Letter