جب کال دوں تو آپ کی تیاری پوری ہونی چاہیئے، عمران خان کی کارکنوں کو ہدایت
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ آپ نے گھر گھر جانا ہے اور ہر دروازے پر جاکر تبلیغ کرنی ہے۔
راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے آپ کوایک کال دینی ہے، لیکن جب کال دوں تو آپ کی تیاری پوری ہونی چاہیئے جس کے بعد آپ نےگھر گھر جانا ہے اور ہر دروازے پر جا کر تبلیغ کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک منظم جماعت ہے، اس کے باوجود ہم پر آنسو گیس شیلنگ کی گئی، پولیس والوں نے ڈیہ چوک پر بچوں اور خواتین پر بھی آنسو گیس کی شیلنگ کی، کیا وہ کوئی دہشتگرد تھے؟
عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور میں تین لانگ مارچ ہوئے، کبھی ڈیزل تو کبھی کانپیں ٹانگنے والا نکلتا تھا، کہاں لکھا ہوا ہےکہ پُر امن احتجاج پر شیلنگ کرے، پولیس نے رات کے اندھیرے میں کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔
پی ٹی آئی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ جو سازش ہم پر مسلط کی گئی اس کو نہیں مانتا، جمہوریت میں پُر امن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، ہم نے کسی کا راستہ نہیں روکا۔
عمران خان نے کہا کہ سب سے بڑی بیماری آصف زرداری جو یہاں بیٹھا ہے، جب یہ لندن جاتا ہےتو وہاں چو ر چور کےنعرے لگتے ہیں جب کہ وزیر داخلہ اب تک 22قتل کر چکے ہیں۔
Comments are closed on this story.