Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی دور میں صرف لوٹ مار کی گئی: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت و اتحادی دن رات کام کر رہے ہیں، پی ٹی آئی...
شائع 15 جون 2022 03:32pm
Screengrab: AAJ NEWS YouTube
Screengrab: AAJ NEWS YouTube

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت و اتحادی دن رات کام کر رہے ہیں، پی ٹی آئی حکومت منصوبوں پر کام کرنا نہیں چاہتی تھی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی دورمیں صرف لوٹ مار کی گئی، فرح گوگی نے پنجاب میں لوٹ مار کی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پیش ہونے پر شکر ادا کیا گیا، تحریک کامیاب ہوئی تو کہا بیرونی سازش ہوئی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ماہ قبل ہی بارودی سرنگیں بچھانا شروع کردی تھیں، کرتوت سامنے آئے تو بیان بازی شروع ہوجاتی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے وقت عمران خان وزیراعظم تھے، اجلاس کے بعد اعلامیہ بھی جاری کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نےخود اجلاس کی صدارت کی تھی، اجلاس کی سرکاری طورپرپریس ریلیزجاری کی تھی۔

PMLN

اسلام آباد

Maryam Aurangzeb