Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کوموصول ہوگئی، جس کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 55 روپے جبکہ پیٹرول پر 29 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
شائع 15 جون 2022 01:40pm
سمری پر آج وزیراعظم شہبازشریف سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
سمری پر آج وزیراعظم شہبازشریف سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55روپے فی لیٹراضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کوموصول ہوگئی، 16جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹراضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 55روپے جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 29روپے اضافے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری پر آج وزیراعظم شہبازشریف سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا، سبسڈی برقراررکھنی یا ختم کرنی ہے فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

OGRA

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

petroleum prices