Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 42 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی

نیپرا نے سماعت مکمل کرتے ہوئے 3ماہ تک کیلئے 42 پیسے کا اضافہ منظور کر لیا، حتمی نوٹیفکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا۔
اپ ڈیٹ 15 جون 2022 12:47pm
اضافے کا حتمی نوٹیفکیشن تفصیلی فیصلے کے بعد جاری کیا جائے گا۔
فوٹو ۔۔۔۔۔۔ فائل
اضافے کا حتمی نوٹیفکیشن تفصیلی فیصلے کے بعد جاری کیا جائے گا۔ فوٹو ۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا )نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 42 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے 3 ماہ کیلئے 42 پیسے اضافی چارج کریں گی۔

چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی صدارت میں ڈسکوز کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

بجلی کمپنیوں نے 10 ارب 54 کروڑ روپے سے زائد کی ایڈجسٹمنٹ مانگی تھی،ٹیسکو نے 4 ارب 34 کروڑ ، پیسکو نے 2 ارب 7 کروڑ ، گیپکو نے 1 ارب 97 کروڑ ، آئیسکو نے ایک ارب ، میپکو نے ایک ارب 80 کروڑ اور حیسکو نے 1ارب 91 کروڑ روپے کی وصولیوں کی ایڈجسٹمنٹ مانگی تھی۔

چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے مکمل اعدادوشمار نہیں دیئے ، کمپنیاں ایک ہی کام کو بھی صحیح طریقے سے نہیں کر سکتیں،ہم کوئی ان لمٹیڈ کیش سہولت کے ساتھ اے ٹی ایم تو نہیں کھولے بیٹھے، روپیہ ڈالر کے مقابلے میں آدھا رہ گیا، ہم نے بجلی گھروں سے جو معاہدے کئے ہیں وہ تو ادا کرنے ہیں۔

نیپرا نے سماعت مکمل کرتے ہوئے 3ماہ تک کیلئے 42 پیسے کا اضافہ منظور کر لیا، حتمی نوٹیفکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا۔

nepra

اسلام آباد

electricity price

Electricity Tariff