Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

ایف آئی اے نے مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا

مونس الٰہی کے علاوہ نواز بھٹی اور مظہر اقبال کیخلاف بھی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، ذرائع
اپ ڈیٹ 15 جون 2022 01:36pm
ایف آئی اے لاہورنے منی لانڈرنگ پر مقدمہ درج کیا۔
فوٹو ۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
ایف آئی اے لاہورنے منی لانڈرنگ پر مقدمہ درج کیا۔ فوٹو ۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے مسلم لیگ (ق) کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا ۔

مسلم لیگ (ق) لیگ کے رہنماء اور پی ٹی آئی کے اتحادی سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ کیلئے مشکلات کھڑی ہوگئیں۔

ایف آئی اے لاہورنےاسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مونس الٰہی کے علاوہ نواز بھٹی اور مظہراقبال کیخلاف بھی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتایا ہے کہ ایف آئی اے نے نواز بھٹی اور مظہر اقبال کو گرفتار کرلیا ہے، نواز بھٹی اور مظہر اقبال مونس الٰہی کے فرنٹ مین ہیں۔

ایف آئی اے کا کوئی نوٹس نہیں ملا: مونس الٰہی

ایف آئی اے لاہور کی جانب سے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کئے جانے کے بعد آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا کہ ایف آئی اے کا کوئی نوٹس نہیں ملا، خود اب ان کے لاہور آفس جارہا ہوں۔

مونس الہیٰ نے کہا کہ کیس کا میڈیا سے پتا چلا، نواز بھٹی اور مظہراقبال کون ہیں نہیں جانتا۔

ق لیگی رہنماء نے مزید کہا کہ انہوں نے گرفتار کرنا ہے کرلیں، تشدد بھی کرلیں، عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، یہ گرفتار کرکے ایوان اقبال میں بجٹ پاس کرنا چاہتے ہیں لیکن یاد رکھیں، انہیں واپس پنجاب اسمبلی آنا پڑے گا۔

FIA

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

PMLQ

Moonis Elahi