Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کسی قسم کا دباؤ خاطر میں نہ لائیں: چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پنجاب کے 20 حلقوں میں 17جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے ڈسٹرک ریٹرننگ، ریٹرننگ اور مانیٹرنگ افسران سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
شائع 15 جون 2022 10:37am
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پولنگ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کسی قسم کا دباؤ خاطر میں نہ لائیں، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پنجاب کے 20 حلقوں میں 17جولائی کوہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے پولنگ افسران سے رابطہ کیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے ڈسٹرک ریٹرننگ ،ریٹرننگ اورمانیٹرنگ افسران سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے افسران کو ہدایات دی کہ انتخابات کو صاف شفاف اور غیرجانبدارانہ بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں ، کسی قسم کا دباؤ خاطر میں نہ لائیں، الیکشن اور پولنگ کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کیخلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔

سکندر سلطان راجہ نے مزید کہا کہ ڈسٹرک مانیٹرنگ ٹیمیں صورت حال کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ الیکشن کمیشن کوبھجوائیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز کو چوکنا رہنے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لینے کا حکم بھی دیا۔

ECP

اسلام آباد

Sikandar Sultan Raja

cheif election commisioner

punjab by election