Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا صبا قمر شوہر کے کہنے پر اداکاری چھوڑ دیں گی؟

انہوں نے تصدیق کی کہ وہ شادی کریں گی اور اپنے شوہر کے ساتھ حج پر جانے کی خواہش مند ہوں گی۔
اپ ڈیٹ 15 جون 2022 11:27am
صبا قمر، فوٹو انسٹاگرام
صبا قمر، فوٹو انسٹاگرام

اداکارہ صبا قمر نے مستقبل میں اپنے شوہر کی خواہش پر اداکاری چھوڑنے سے متعلق اہم اعلان کردیا۔

حال میں ہی سوشل میڈیا پر صبا قمر کا ایک انٹرویو گردش کررہا ہے، جس میں انہیں شوہرکی خواہش پراداکاری چھوڑدینے کی بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک سوال پرصبا قمرکا کہنا تھا کہ“ شادی کے بعد اداکاری بہت مشکل ہے، ہوسکتا ہے کہ میں شادی کے بعد اداکاری کے علاوہ کچھ اور کرلوں“۔

تاہم انٹرویو دوران انہوں نے تصدیق کی کہ وہ شادی کریں گی اور اپنے شوہر کے ساتھ حج پر جانے کی خواہش مند ہوں گی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں اتنی مخلص وفا دار اور وعدے پر قائم رہنے والی ہوں کہ اگرمجھے کبھی اپنے شوہر کے لیے اداکاری بھی چھوڑنا پڑی تو چھوڑ دوں گی۔

صبا قمر کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد میں اپنی تمام ایکٹنگ اسکلز اپنے شوہر کو گھر میں ڈرامے کرکے دکھاؤں گی۔

واضح رہے کہ صبا قمر ایک پاکستانی اداکارہ اور ٹیلی ویژن پریزینٹر ہیں، وہ پاکستان کی مقبول ترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔

saba qamar

Pakistani Actress

Pakistani Showbiz