Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی ورکنگ کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ورکنگ تیارکی گئی ہے ،سمری کا جائزہ لینے کے بعد16 جون سےنئی قیمتوں کا تعین ہوگا ۔
شائع 15 جون 2022 08:44am
پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے ۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے ۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی ورکنگ کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نےپیٹرولیم مصنوعات کی ورکنگ کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ورکنگ تیار کی گئی ہے جبکہ سمری کا جائزہ لینے کے بعد16 جون سےنئی قیمتوں کا تعین ہوگا ۔

وزیراعظم شہباز شریف قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے، پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان موجود ہے، اس وقت ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 23 روپے 3 پیسے فی لیٹر سسبڈی دی جارہی ہے۔

حکومت پہلے ہی پیٹرول پر فی لیٹر سسبڈی 9 روپے 32 پیسے بردداشت کررہی ہے ، اس وقت لائٹ ڈیزل پر فی لیٹر سسبڈی 8 روپے 8 پیسے دی جارہی ہے ۔

حکومت نے مٹی کے تیل پر سبسڈی ختم کردی تھی، اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی زیرو ہے ۔

OGRA

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

Petroleum products