Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان کی وائٹ ہاؤس میں صدر جوبائیڈن سے ملاقات

امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا اور امریکی صدر کو اپنی تعنیاتی سے متعلق دستاویزات پیش کیں۔
اپ ڈیٹ 15 جون 2022 09:20am
جوبائیڈن نے پاک امریکا تعلقات آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
جوبائیڈن نے پاک امریکا تعلقات آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

واشنگٹن :امریکا میں پاکستان کےسفیرمسعود خان نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی، جس میں جوبائیڈن نے پاک امریکا تعلقات آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا اور امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی۔

پاکستانی سفیر نے امریکی صدر کو اپنی تعیناتی سے متعلق دستاویزات پیش کیں، مسعود خان 25 مارچ کو امریکا پہنچے تھے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے پاک امریکا تعلقات مضبوط بنیادوں پر آگے بڑھانے کے عزم کا اظہارکیا۔

مسعودخان نے کہا کہ پاکستان سیکیورٹی، تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافت سمیت ہرشعبےمیں امریکاکے ساتھ مل کر کام کرنےکاخواہاں ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن سے دیگر46ممالک کے سفیروں نےبھی ملاقات کی اورآفیشل فوٹوسیشن میں شریک ہوئے،امریکی صدر نے ہرسفیرکےساتھ الگ الگ تصویربنوائی۔

یادرہےکووڈ19کےباعث امریکی صدرسےملاقاتوں پرپابندی تھی، تمام سفیرگزشتہ ایک سال سے امریکی صدر سے ملاقات کےمنتظرتھے۔

Joe Biden

US President

white house

Washington

Masood Khan