Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حیدرآباد میں ٹرانسفارمر دھماکہ: نیپرا کا ہیسکو پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ

حیدرآباد شہر میں اسلام آباد چوک پر 18 جون 2021 کو ایک ٹرانسفارمر پھٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے تھے
شائع 14 جون 2022 10:39pm
نیپرا نے ہیسکو کو پر مرحوم کے لواحقین کو 35 لاکھ روپے ادا کرنے کی ہدایت کی۔ تصویر: فائل
نیپرا نے ہیسکو کو پر مرحوم کے لواحقین کو 35 لاکھ روپے ادا کرنے کی ہدایت کی۔ تصویر: فائل

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے حیدرآباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے تین لوگوں کی ہلاکت اور چار لوگوں کے زخمی ہونے پر حیدرآباد الیکٹرک سپلائین کمپنی پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔

واضح رہے کہ حیدرآباد شہر میں اسلام آباد چوک پر 18 جون 2021 کو ایک ٹرانسفارمر پھٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے تھے۔

اس واقع کی رپورٹس موصول ہونے پر نیپرا نے نیپرا نے ایک دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی تھی جس نے علاقے کا دورہ کرکے معاملے کی تحقیقات کی تھیں۔ یہ تحقیقات نیپرا ایکٹ 1997 کے دفع 27 اے کے تحت کی گئی تھیں۔ یہ قانون نیپرا کو تحقیقات کے لیے کم از کم دو افسران تعین کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

نیپرا کی کمپیٹی نے مذکورہ علاقے کے رہائشیوں کے بیانات قلم بند کیے، ہیسکو کے متعلقہ افسران سے سوالات کیے اور تباہ شدہ ٹرانسفارمر کا معائنہ کیا۔

کمیٹی نے حکام کو تفصیلی رپورٹ پہنچائی، جس کی روشنی میں نیپرا نے ہیسکو کو شو کاز نوٹس بھیجا۔

نیپرا نے ہیسکو کو پر مرحوم کے لواحقین کو 35 لاکھ روپے ادا کرنے کی ہدایت کی اور ان کے زیر کفالت افراد کے لیے نوکری یقینی بنانے کو کہا۔

nepra

پاکستان

Hyderabad