Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عوام کیلئے بُری خبر، ریلوے کے کرایوں میں بھی اضافہ کردیا گیا

ان تمام کرایوں میں اضافے کا اطلاق 17 جون سے ہوگا
شائع 14 جون 2022 07:38pm
ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد کیا گیا ہے۔ فوٹو — فائل
ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد کیا گیا ہے۔ فوٹو — فائل

محکمہ ریلویز نے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔

محکمہ ریلویز نے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کارگو ٹرینوں کے کرایوں میں 15 فیصد اضافہ، ایکسپریس اور انٹر سٹی ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پارسل اور لگیج کے کرایوں میں بھی 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جب کہ ان تمام کرایوں میں اضافے کا اطلاق 17 جون سے ہوگا۔

Pakistan Railway

fairs