Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعلیٰ سندھ نے1700 ارب روپے مالیت کا ٹیکس فری صوبائی بجٹ پیش کردیا

بجٹ کا تخمینہ 1 کھرب 700 ارب روپے جو کہ ٹیکس فری ہے، تاہم 33 ارب 84 کروڑ روپے بجٹ خسارہ ہے
اپ ڈیٹ 14 جون 2022 08:14pm
33 ارب اور زراعت کیلئے 24 ارب روپے رکھےگئے ہیں۔ فوٹو — اسکرین گریب
33 ارب اور زراعت کیلئے 24 ارب روپے رکھےگئے ہیں۔ فوٹو — اسکرین گریب
Sindh Budget 2022-23, no new taxes are being imposed in the budget | Aaj News

صوبہ سندھ کا ایک کھرب 700 ارب روپے مالیت کا بجٹ اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کی زیر صدارت بجٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گزشتہ مالی سال کے مقابلے 222 ارب روپے سے بڑھا کر ایک کھرب 700 ارب روپے مالیت کا مالی سال 2023-2022 کا ٹیکس فری بجٹ ایوان میں پیش کیا۔

بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ بجٹ کا تخمینہ ایک کھرب 700 ارب روپے جو کہ ٹیکس فری ہے، اخراجات کا اندازہ 16 کھرب 79 ارب روپے ہے جب کہ 33 ارب 84 کروڑ روپے بجٹ خسارہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بجٹ میں توانائی کیلئے 33 ارب اور زراعت کیلئے 24 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

ریونیو، ایکسائز اور دیگر ٹیکسیشن اہداف

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ آئندہ مالی سال موجودہ ریونیو اخراجات 11 کھرب 99 ارب روپے ہوں گے اور محصولات کی وصولیاں 16 کھرب 79 ارب روپے ہوں گی۔

  • سروسز پر جی ایس ٹی سے 167.5 ارب ٹیکس وصولی ہوگی
  • سندھ ریونیو بورڈ کا ہدف 180 ارب روپے ہے
  • ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا ہدف 1.20 ارب روپے ہے

ترقیاتی بجٹ

وزیراعلیٰ سندھ نے مالی سال 23-2022 میں 1510 اسکیمز مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  • سالانہ صوبائی ترقیاتی بجٹ332.165 ارب روپے ہے
  • رواں سال سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 222.5 ارب روپے ہے
  • ضلعی اے ڈی پی کا حجم 30 ارب روپے رکھا گیا ہے
  • 4 ہزار 156 اسکیمز میں 2506 جاری اور 1652 نئی اسکیمیں شامل ہیں

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

مراد علی شاہ نے یکم جولائی سے سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 15 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کا اعلان کردیا۔

  • گریڈ 1سے 16 کے سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں 33 فیصد اضافہ
  • گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے سرکاری ملازمین کیلئے 30 فیصد اضافے کی تجویز
  • ریلیف الاؤنسز 2013 سے 2021 کو یکم جولائی 2022 سے ختم کیا جا رہا ہے

امن و امان

سند حکومت نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے آئندہ مالی سال 124.873 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

گریٹر کراچی واٹر بلک پروجیکٹ

مراد علی شاہ نے بجٹ اجلاس میں بتایا کہ 511.724 ارب روپے سےگریٹر کراچی بلک واٹر اسکیم کا فوری طور پر اضافی کام ہوگا۔

ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کا بجٹ

صوبے میں ٹرانسپورٹ کے منصوبوں کے لئے 13 ارب روپے جب کہ شاہراہوں کی تعمیرات کے لئے 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

پینشن

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یکم جولائی 2022 سے پنشن میں 5 فیصد اضافہ کیا جائے گا، حکومت سندھ کے پنشنرز کو اب بھی 12.5 فیصد پینشن مل رہی ہے۔

ٹیکس میں چھوٹ

سندھ حکومت نے ٹول مینوفیکچرنگ سروسز کو ایس ایس ٹی سے مستثنیٰ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

  • کیبل ٹی وی آپریٹرز کو استثنیٰ دینے کی تجویز
  • ہوم شیفز سے فوڈ ڈیلیوری چینلز پر ٹیکس کم کرکے 8 فیصد کردیا
  • ہیلتھ انشورنس سروس پر موجودہ چھوٹ ایک سال تک مزید جاری رہے گی

تعلیم

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مالی سال 2023-2022 میں تعلیم کیلئے 326.80 ارب مختص کئے ہیں۔

  • 7 اضلاع میں یونیورسٹی یا یونیورسٹی کیمپس قائم کرنے کا اعلان
  • کورنگی، کراچی ویسٹ، کیماڑی، ملیر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار اور سجاول شامل
  • ملیر میں این ای ڈی یونیورسٹی کا سب کیمپس تعمیر کرنے کا اعلان

صحت

مراد علی شاہ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کیلئے صحت کے بجٹ کا کُل تخمینہ 206.98 ارب روپے مختص کیا گیا ہے۔

سالڈ ویسٹ اور واٹر اینڈ سیورج سیکٹرز

  • واٹر اینڈ سیوریج سیکٹر کیلئے 224.675 ارب روپے رکھے گئے ہیں
  • آبپاشی کا بجٹ بڑھا کر 24.091 ارب روپے
  • 9.423 ارب روپے سے گجر، محمود آباد اور اورنگی نالہ کے متاثرین کی دوبارہ آباد کاری ہوگی
  • سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کیلئے 12 ارب روپے مختص

سماجی تحفظ

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ محکمہ سماجی تحفظ کیلئے 15.435 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ بزرگ شہریوں، یتیموں اور غریبوں کی فلاح و بہبود کیلئے پروگرام شروع کریں گے جب کہ کسانوں کو بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات کیلئے 3ارب روپے کی سبسڈی کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

دیگر پروگرامز اور فنڈز

بینظیر ویمن ایگریکلچرل ورکرز پروگرام کیلئے 50 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

  • معذور افراد کیلئے 250 ملین روپے کا فنڈز مختص
  • پوزیشن ہولڈرزطلبا کی اسکالرشپ کیلئے 1.2ارب روپے
  • غریبوں کیلئے ہاؤسنگ یونٹس کے قیام کیلئے 2ارب روپے
  • سندھ لائیو سٹاک اینڈ فشریز انٹر پرائز ڈویلپمنٹ کیلئے 50کروڑ او
  • غریب گھرانوں کو مویشیوں کی فراہمی کیلئے50کروڑ روپے رکھے گئے ہیں
  • سندھ پیپلز سپورٹ پروگرام کیلئے 15ارب روپے مختص

CM Sindh

Sindh budget

Budget 2022-23