ملتان میں مزید کرکٹ میچز کے لیے انتظامات کروائیں گے: رمیز راجہ
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے ملتان میں ہونے کھیلوں کے لیے موجود شائقین کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں مزید میچز لانے کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے دریمان ہونے والی تین روزہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی اختتامی تقیرب کے دوران پی سی بی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ مقامی افراد نے کرکٹ کے لیے اپنا پیار اور جذبہ دکھایا۔
ان کا کہنا تھا کہ شہر میں موسم بے حد گرم ہونے کے باوجود تینوں میچز میں اسٹیڈیم شائقین کرکٹ سے بھرا ہوا تھا۔
رمیز راجہ نے مقامی افراد کے پیار اور جذبے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اعلان کیا کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم اور پاکستان سپر لیگ کے میچز کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم لانے کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔
انہوں نے مقامی انتظامیہ، سیکورٹی اور پی سی بی کو سیریز کو کامیاب بنانے پر سراہا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیریز کو آخری لمحات میں ملتان منتقل کیا گیا تھا تاہم ہیڈ کیوریٹر ریاض احمد اور ان کی ٹیم نے کم وقت میں پچ تیار اور دیگر انتظامات کرکے تقریب کو کامیاب بنایا۔
رمیز راجہ نے ریاض احمد اور ان کی ٹیم کے لیے بونس کا بھی اعلان کیا۔ اس کے علاوہ، پی سی بی چیئرمین نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمز کو پرجوش مقابلے پر سراہا۔
Comments are closed on this story.