Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ کابینہ نے 1.71 ٹریلین روپے کا ٹیکس فری بجٹ منظور کرلیا

یہ بجٹ غریبوں کا بجٹ ہے، بجٹ میں سماجی تحفظ، معاشی استحکام کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
شائع 14 جون 2022 01:25pm
اجلاس میں تمام صوبائی وزراء، مشیر، معاونین خصوصی دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔
فوٹو ۔۔۔۔۔۔ فائل
اجلاس میں تمام صوبائی وزراء، مشیر، معاونین خصوصی دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ فوٹو ۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی : سندھ کابینہ نے 2022-23 کیلئے 1.71 ٹریلین روپے کا ٹیکس فری بجٹ منظور کرلیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں تمام صوبائی وزراء، مشیر اور معاونین خصوصی، چیف سیکریٹری ، پرنسپل سیکریٹری اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران صوبائی کابینہ نے 1.71 ٹریلین روپے کا ٹیکس فری بجٹ منظور کر لیا ۔

اجلاس سے خطاب کرتےہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ بجٹ غریبوں کا بجٹ ہے، بجٹ میں سماجی تحفظ، معاشی استحکام کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ بہترین بجٹ کابینہ اراکین اور اسٹاک ہولڈر کی معاونت سے بنایا گیا ہے۔

اجلاس کے دوران وزیر گیان چند اسرانی نے کابینہ سے کوہستان میں صحت سہولیات کیلئے خصوصی پیکج دینے کی استدعا بھی کی۔

karachi

Budget 2022-23

sindh cabinate