Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی آج دوسری برسی

ممبئی: آج بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی دوسری برسی ہے، وہ 14 جون 2020 کو 34 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال...
شائع 14 جون 2022 12:28pm

ممبئی: آج بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی دوسری برسی ہے، وہ 14 جون 2020 کو 34 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئے تھے۔

وہ اپنے اپارٹمنٹ کے بیڈروم میں مردہ پائے گئے تھے۔

ابتدائی رپورٹ میں ممبئی پولیس نے کہا کہ سشانت راجپوت کی موت خودکشی سے ہوئی ہے۔

مشہور اداکار کی اچانک موت نے پورے بالی ووڈ انڈسٹری سمیت سب کو حیران کردیا۔

اس کیس کی تحقیقات پہلے ممبئی پولیس اور بعد میں سی بی آئی نے کی، جبکہ معاملہ ابھی تک زیر تفتیش ہے۔

سشانت سنگھ راجپوت کا انتقال 14 جون 2020 کو ہوا۔

ممبئی پولیس کی ابتدائی تحقیقات نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اس کی موت خودکشی سے ہوئی تھی، تفتیش کے ابتدائی دور میں سشانت سنگھ راجپوت کے بہت سے دوستوں اور ساتھیوں سے پولیس نے پوچھ گچھ کی۔

تفتیش کے دائرے میں آدتیہ چوپڑا، مکیش چھابڑا، ریا چکرورتی، سنجے لیلا بھنسالی، راجیو مسند، مہیش بھٹ اور بہت سے دوسرے شامل تھے۔

پولیس نے اداکار کے والد اور دو بہنوں کا بیان بھی ریکارڈ کیا۔

ممبئی پولیس نے کہا کہ “خاندان نے ہمیں بتایا کہ وہ نہیں جانتے کہ سشانت کیوں افسردہ تھے اور یہ بھی نہیں بتایا کہ آیا انہیں کسی پر کوئی شبہ ہے۔”

Bollywood

mumbai

Sushant Singh Rajpoot