پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن
جرمنی میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس جاری ہے ، پاکستان کے معاملے پر بحث کا آغاز کل ہوگا۔
برلن : جرمنی میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف )کا اجلاس جاری ہے ، پاکستان کے معاملے پر بحث کا آغاز کل ہوگا ، پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہوگئے۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کا اجلاس جرمنی میں 14جون سے جاری ہے، پاکستان کے معاملات پر15 اور 16 جون کو بحث ہوگی۔
وزیرمملکت برائے امورخارجہ حنا ربانی کھرکی زیرقیادت پاکستانی وفد جرمنی روانہ ہوگیا ہے، وفد میں وزارت خارجہ ، خزانہ اور دیگرمتعلقہ سینئر حکام شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ 15 اور 16 جون کو بحث کے بعد 17 جون کو پلینری میں کئے گئے فیصلوں کا اعلان ہوگا، حکومتی ہی نہیں بلکہ دیگر حلقے بھی پرامید ہیں کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔
اسلام آباد
Germany
FATF
Gray list
hina rabbani khar
FATF Pakistan
مقبول ترین
Comments are closed on this story.