Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم نہ کی تو ملک دیوالیہ ہوجائے گا: وزیر خزانہ

کوئلے کی قیمت بڑھنے سے بجلی کی پیداوری لاگت بھی بڑھ چکی ہے
اپ ڈیٹ 13 جون 2022 11:06pm
تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔  فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب
تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب
Minister of finance Miftah Ismail addresses post Budget seminar | Aaj News

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جولائی تک پیٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی ختم نہ کی تو ملک دیوالیہ ہوجائے گا۔

اسلام آباد میں آج نیوز اور بزنس ریکارڈر کے زیرِ اہتمام پوسٹ بجٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت کو معاشی مسائل کا سامنا ہے، پاکستان کے اتنے بُرے معاشی حالات ماضی میں کبھی نہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں 2500 ارب کے گردشی قرضے کا سامنا ہے، توانائی کے شعبے میں 1100 ارب روپے کی سبسڈی دی لیکن ان سب کے باوجود حکومت دو سے تین ماہ میں ملک کو درپیش مہنگائی کے مسئلے کو کنٹرول کرلے گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لا رہے ہیں، کئی لوگ شکایت کر چکے ہیں کہ آٹے کا معیار بہتر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جب کہ کوئلے کی قیمت بڑھنے سے بجلی کی پیداوری لاگت بھی بڑھ چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گیس کے شعبےکا گردشی قرضہ 1500 ارب روپے ہوگیا ہے، 500 ارب روپے کا توانائی شعبےکا نقصان ہوا لیکن اس کے باوجود چار ہزار والی گیس 400 میں دی جا رہی ہے جب کہ 100 یونٹ کے عوض ہم نے 3200 ارب روپےکا نقصان کیا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیٹرول بڑھا کروزیراعظم خوش نہیں ہیں، قیمت بڑھانے کی تجاویز پر اراکین مجھ سے ناراض ہوتے ہیں لیکن میرے پاس اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں اور اگر اقدامات نہیں اٹھائیں گے تو ملک ڈیفالٹ کر جائے گا۔

AAJ NEWS

Inflation

Miftah Ismail

Budget 2022-23