Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی پولیس کی کارروائی، شعبہ اینٹی انکروچمنٹ میں کلرک کے قتل میں ملوث دوسرا ملزم گرفتار

ملزم ابراہیم عرف ٹوپی کے ایم سی میں سب انسپکٹر کے عہدے پر فائض تھا
شائع 13 جون 2022 04:59pm
کلرک محمد علی کو ابراہیم ٹوپی کے کہنے پر قتل کردیا تھا.  فوٹو — فائل
کلرک محمد علی کو ابراہیم ٹوپی کے کہنے پر قتل کردیا تھا. فوٹو — فائل

کراچی پولیس کی بڑی کارروائی میں اینٹی انکروچمنٹ لینڈ ڈیپارٹمنٹ میں کلرک کو قتل کرنے والے دوسرے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

نیو کراچی میں گذشتہ روز سندھ رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کے ایم سی انکروچمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں قتل کیے جانے والے کلرک محمد علی کے قاتل شاکر عرف ڈھیلا کو گرفتار کیا تھا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزم شاکر کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے جس نے دوران تفتیش 8 سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جب کہ دوسری کارروائی میں قتل کے ماسٹرمائینڈ ابراہیم ٹوپی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی سٹی شبیر سیٹھار کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کلرک کے قتل میں ملوث دوسرا ملزم ابراہیم عرف ٹوپی کے ایم سی میں سب انسپکٹر کے عہدے پر فائض تھا۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول کا ٹرانسفر پوسٹنگ کے معاملے پر تنازعہ چل رہا تھا جس پر گرفتار ملزم نے 30 مئی کو اینٹی انکروچمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں کلرک محمد علی کو ابراہیم ٹوپی کے کہنے پر قتل کردیا تھا۔

kmc

karachi

operation