Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویسٹ انڈیز کیخلاف کلین سوئپ: پاکستان کی ون ڈے رینکنگ میں بہتری

پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھارت کی جگہ چوتھے نمبرپرآگئی۔
اپ ڈیٹ 13 جون 2022 06:39pm

ملتان: ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں کلین سوئپ کے بعد پاکستان کی ون ڈے رینکنگ میں بہتری آ گئی ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھارت کی جگہ چوتھے نمبرپرآگئی۔

آئی سی سی کی جانب سے تازہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری کی گئی ہے جس میں پاکستانی ٹیم 106 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگئی جبکہ بھارتی ٹیم ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبرپرچلی گئی۔

ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم بدستور پہلی پوزیشن پربراجمان ہے، ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کا دوسرا اورآسٹریلیا کا تیسرا نمبر ہے۔

india

ICC

dubai

pakistan stock exchange

Pak Vs Wi

icc odi ranking