Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر72انچ کی پائپ لائن پھٹ گئی

متاثرہ علاقوں میں قائد آباد لانڈی ملیر کورنگی سمیت شہرکے مختلف علاقے شامل ہیں، جہاں پانی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے
اپ ڈیٹ 13 جون 2022 04:35pm
پائپ لائن پھٹنے سے قریبی گاؤں زیر آپ آگئے ہیں۔ تصویر: امر لعل
پائپ لائن پھٹنے سے قریبی گاؤں زیر آپ آگئے ہیں۔ تصویر: امر لعل

ٹھٹھہ: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 72 انچ کی پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کو پانی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

آج نیوز کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی 72 قطرانچ لائن نمبر5 پھٹ گئی۔

پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کے علاقے پینے کے پانی سے محروم ہوگئے اور کروڑوں گیلن پانی ضائع ہوگیا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں قائد آباد لانڈی ملیر کورنگی سمیت شہرکے مختلف علاقے شامل ہیں، جہاں پانی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔

اسی دوران واٹر بورڈ الزام بجلی کے اچانک بریک ڈاؤن کو قرار دے رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق 3 پمپس بند پڑے ہیں، پائپ لائن پھٹنے سے قریبی گاؤں میں پانی جمع ہونا شروع ہو گیا ہے جبکہ مرمت کا کام تاخیر سے شروع ہوا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ واٹر بورڈ کی خاتون MD اپنی ملازمت سے جلد ریٹائرمنٹ لینے والی ہیں، اس لئے ان کی کوئی خاص دلچسپی نہیں رہی ہے۔

تاہم مقامی لوگوں کا کہنا ہے کے سالوں پرانی پائپ لائنے ہیں، جو آئے دن کے الیکٹرک کارنامے کے باعث پھٹ جاتی ہیں.

karachi

Sindh government

Thatta

KWSB