Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عوام کیلئے بُری خبر: بجلی 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے
اپ ڈیٹ 13 جون 2022 05:02pm
3 روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی۔  فوٹو — فائل
3 روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد:مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کیلئے بری خبر ہے کہ بجلی 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اپریل کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین کو جون کے مہینے کے بلوں میں اضافی ادائیگی کرنا ہو گی ، اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

نیپرا نے سینٹرل پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر درخواست پر 31 مئی کو سماعت اور فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

nepra

اسلام آباد

electricity

Electricity Tariff

CPPA