Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور الاؤنس میں 30 فیصد اضافہ

پنجاب کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کو مجموعی طور تنخواہ اور الاؤنس کی مد میں 30 فیصد اضافہ دیا جائے گا
اپ ڈیٹ 13 جون 2022 02:02pm
پنجاب کے بجٹ میں وفاق کی طرح 5 فیصد پینشن بڑھائی جائے گی، فوٹو: بزنس ریکارڈر
پنجاب کے بجٹ میں وفاق کی طرح 5 فیصد پینشن بڑھائی جائے گی، فوٹو: بزنس ریکارڈر

لاہور: پنجاب کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کو مجموعی طور تنخواہ اور الاؤنس کی مد میں 30 فیصد اضافہ دیا جائے گا۔

آج نیوز کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مجموعی طور 30 فیصد تک اضافے کے ساتھ 15 فیصد ڈیسپیرٹی الاؤنس بھی دیا جائے گا۔

پنجاب حکومت اسپیشل الاؤنس کےنام کے ساتھ ڈسپیرٹی الاؤنس دے گی، جو صرف مخصوص سرکاری محکموں کو ہی ملے گا۔

خیال رہے کہ پنجاب کے بجٹ میں وفاق کی طرز کی 5 فیصد پینشن بڑھائی جائے گی جبکہ صوبے میں کم ازکم تنخواہ 20 ہزارسے بڑھاکر 25 ہزار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

تاہم کابینہ نے بجٹ تجاویز منظور کرتے ہوئے تنخواہوں میں کی منظوری دی ہے۔

punjab

federal budget

punjab budget