Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی بجٹ: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ

اسلام آباد: نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا...
اپ ڈیٹ 13 جون 2022 02:03pm

اسلام آباد: نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

فنانس بل میں ملازمت پیشہ افراد کے لیے ٹیکس سلیب 12 سے کم کر 7 کر دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے سے قبل کابینہ سے بجٹ کے خدوخال کی منظوری لی گئی، وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا۔

کابینہ نے بجٹ تجاویز منظور کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔

اس کے ساتھ ہی کابینہ نے سرکاری ملازمین کا ایڈہاک الاؤنس بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی بھی منظوری دے دی، بجٹ میں وزارت خزانہ کی جانب سے تنخواہ میں 10 فیصد بڑھانے کی تجویز دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے 15 فیصد بڑھانے کی منظوری دی۔

عمران خان کی گزشتہ حکومت کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا۔ فنانس بل 2022/23 میں ملازمت پیشہ افراد کے لیے ٹیکس سلیب 12 سے کم کر 7 کر دیا گیا۔

50 ہزار روپے ماہانہ اور 6 لاکھ روپے سالانہ آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں ہو گا۔

  • ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ،12 لاکھ سالانہ پر 100 روپے ماہانہ ٹیکس لاگو ہوگا۔

  • دولاکھ ماہانہ،24 لاکھ روپے سالانہ،کمانے والے 7 ہزار روپے ماہانہ ٹیکس دیں گے۔

  • 3 لاکھ ماہانہ،سالانہ 36 لاکھ کمانے پر 19500 روپے ماہانہ ٹیکس دیں گے۔

  • 4 لاکھ ماہانہ،36 سے 60 لاکھ سالانہ کمانے والوں پر 54500 روپے ماہانہ ٹیکس ہوگا۔

  • 5 لاکھ ماہانہ،سالانہ 60 لاکھ سے ایک کروڑ 20 لاکھ کمانے والے پر 65750 ماہانہ ٹیکس لاگو ہوگا۔

  • 10 لاکھ ماہانہ،ایک کروڑ 20 لاکھ سالانہ کمانے والے پر ایک لاکھ 67 ہزار ٹیکس ہوگا۔

  • ایک کروڑ 20 لاکھ سالانہ سے زیارہ آمدن پر 32.5 فیصد مزید ٹیکس بھی دینا ہوگا۔

اسلام آباد

کاروبار

government

federal budget