Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مضر صحت شربت پینے سے 22 مزدوروں کی حالت غیر، اسپتال منتقل

کراچی: کراچی میں ٹاور کے نزدیک گودام میں مضر صحت شربت پینے سے 22 مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی، جس کے بعد انہیں اسپتال...
اپ ڈیٹ 13 جون 2022 01:40pm
Photo: APP
Photo: APP

کراچی میں ٹاور کے نزدیک گودام میں مضر صحت شربت پینے سے 22 مزدور بیہوش ہوگئے، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ٹاور کے نزدیک گڈز ٹرانسپورٹ کے گودام میں مضر صحت شربت پینے سے مزدور بیہوش ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 22 افراد کو نیم بیہوشی کی حالت میں ڈاکٹررتھ فاؤ سول اسپتال لایا گیا جہاں انھیں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ مزدوروں نے شربت پیا تھا جس کے بعد ان کی طبیعیت خراب ہوئی، واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جبکہ سول اسپتال کے ڈاکٹر شاہ محمد نے بتایا کہ مزدوروں کو جب لایا گیا تو وہ غنودگی کی کیفیت میں تھے، وہ الٹٰی کی وجہ سے فوڈ پوائزننگ کا شکار لگ رہے ہیں۔

karachi

hospital

Tower