Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شکتی کپور کا بیٹا منشیات کے الزام میں زیر حراست

اداکارکے بیٹے ایک ہوٹل میں پارٹی کے دوران مبینہ طور پر منشیات لینے کے الزام میں حراست میں لے لیا
شائع 13 جون 2022 01:15pm
شکتی کپور اپنے بیٹے سدھانت کپور کے ہمراہ کھڑے ہیں، فوٹو فائل
شکتی کپور اپنے بیٹے سدھانت کپور کے ہمراہ کھڑے ہیں، فوٹو فائل

بنگلورو: بھارتی مقبول اداکارشکتی کپورکے بیٹے سدھانت کو بنگلورو کے ایک ہوٹل میں پارٹی کے دوران مبینہ طور پر منشیات لینے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے خفیہ اطلاع پر پارٹی میں چھاپہ مار کر کارروائی کی ہے۔

مندرجہ ذیل نکات میں سدھانت کپور کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے متعلق جانیئے۔

  • پولیس نے بتایا کہ 35 مہمانوں کے خون کے نمونے میڈیکل ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے، ان میں سے سدھانت کپورسمیت چھ افراد کے مثبت آئے ہیں جبکہ مزید پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

  • سدھانت کپورسنہ 2020 کی ویب سیریز ‘بھاؤکل’ میں نظر آئے ہیں، جہاں انہوں نے چنٹو ڈیدھا کا کردار ادا کیا تھا، وہ ‘شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالا’، ‘اگلی’، ‘حسینہ پارکر’ اور ‘چہرے’ جیسی فلموں میں بھی نظر آئے۔

  • اس کےعلاوہ سدھانت کپورنے ‘بھاگم بھاگ’، ‘چپ چپ کے’، ‘بھول بھولیا’ اور ‘ڈھول’ جیسی مقبول فلموں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا ہے۔

  • سدھانت کپور 6 جولائی سنہ 1984 کو ممبئی میں پیدا ہوئے اورانہوں نے نیویارک کے لی اسٹراسبرگ تھیٹر اور فلم انسٹی ٹیوٹ سے فلم سازی اور اداکاری کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔

  • ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ایسٹ ڈویژن) ڈاکٹر بھیما شنکر ایس گلڈ نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ 37 سالہ نوجوان ایک پیشہ ور ڈسکو جاکی بھی ہے اور اسے بنگلورو کے ہوٹل میں ڈی جے کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

drugs

Shakti Kapoor

Siddhanth Kapoor

Bengaluru