Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی قیادت کو بلاوجہ کیسز میں پھنسایا جارہا ہے: شاہ محمود قریشی

پر امن احتجاج ہمارا حق ہے مگر من گھڑت کیسز بنائے جارہے ہیں، یہ کارروائیاں سیاسی انتقام ہیں، سابق وزیرخارجہ
شائع 13 جون 2022 10:59am
تصویر: فائل
تصویر: فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کو بلاوجہ کیسزمیں پھنسایا جارہا ہے، پر امن احتجاج ہمارا حق ہے مگر من گھڑت کیسز بنائے جارہے ہیں، یہ کارروائیاں سیاسی انتقام ہیں۔

اسلام آبادمیں عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت کو بلا وجہ کیسز میں پھنسایا جارہا ہے، ہمارے خلاف من گھڑت کیسز بنائے جارہے ہیں، یہ سیاسی انتقامی کارروائی ہے، پرامن احتجاج ہمارا حق ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کی قیادت جھوٹی ایف آئی آر میں پیش ہوئی، ہمارے وکلا ءنے درخواست کی ضمانت منظور کی جائے، یہ حکومت کی پنجاب میں ضمنی انتخابات کیخلاف منصوبہ بندی ہے۔

سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہمارے وکلا ء20 جون کو اپنے دلائل دیں گے، ہم عدالت سے انصاف کی امید کرتے ہیں۔

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد

PTI Vice Chairman