Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کو کوئی ایک ڈالر دینے کو تیار نہیں، چین سے امداد فوج کی وجہ سے ملی: شیخ رشید

عوام کی اکثریت حکومت سے جان چھڑانا چاہتی ہے، حکومت کو بے ساکھیوں کا سہارا ہے جو جلد گرنے والی ہیں، بے ساکھیوں کے گرتے ہی حکومت دھڑم کرکے گرجائے گی، سابق وزیر داخلہ
شائع 13 جون 2022 10:19am
تصویر: فائل
تصویر: فائل

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت کو کوئی ایک ڈالر دینے کو تیار نہیں ، چین سے امداد پاک فوج کی وجہ سے ملی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بجلی ،پانی،گیس اورنہ گھی ہے، صرف کیسزکی بھرمارہے، ان لوگوں نے میرے خلاف 25 تھانوں میں درخواست دی ہے، 2 میں ضمانت ہوگئی ہے۔

اتحادی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت چین سے امداد ملنے کا شورمچارہی ہیں، چین سے امداد پاک فوج کی وجہ سے ملی ہے، حکومت کو کوئی ایک ڈالر دینے کو کوئی تیار نہیں ہے، ن اور ش کے حالات جلد سامنے آئیں گے۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے مزید کہا کہ لاہور اور فیصل آباد میں ضمنی انتخابات میں عوام نےفیصلہ کرنا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عوام کی اکثریت حکومت سے جان چھڑانا چاہتی ہے، حکومت کو بے ساکھیوں کا سہارا ہے جو جلد گرنے والی ہیں، بے ساکھیوں کے گرتے ہی حکومت دھڑم کرکے گرجائے گی۔

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

media talk

AML