Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا

پولیس نے شاہدرہ کے علاقے میں دوہرے قتل کی واردات کے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔
شائع 13 جون 2022 10:04am
تصویر: فائل
تصویر: فائل

لاہور میں جائیداد کے تنازعے پر بھائی نے فائرنگ کر کے اپنے بھائی اور بھابھی کو موت کے گھات اتار دیا جبکہ پولیس نے شاہدرہ کے علاقے میں دوہرے قتل کی واردات کے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔

لاہور میں شاہدرہ کے علاقے عزیز پارک میں دوہرے قتل کی واردات ہوئی ، جہاں ملزم تنویر نے تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے بھائی اور بھابھی کو قتل کر دیا، فضل الہٰی اور اس کی بیوی فوزیہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

فضل الٰہی اور اس کا بھائی تنویر ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھے،دونوں بھائیوں کے درمیان کافی عرصہ سے جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر سینئر پولیس افسران جائے وقوعہ پر پہنچے، فرانزک ٹیموں نے موقع واردات سے شواہد اکٹھے کر لئے جبکہ مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

ادھر سی سی پی او نے فائرنگ میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں،جلد گرفتار کر لیں گے۔

lahore

shahdara

Double murder